مہر خبررساں ايجنسي كي رپورٹ كے مطابق امريكہ كے ايك معروف صحافي نے اپني كتاب ميں انكشاف كيا ہے كہ امريكي صدر عراق ميں سكيورٹي سے متعلق حقائق پر اب بھي پردہ ڈالنے كي كوشش كررہے ہيں اور يہ امر امريكي انتظاميہ كے لئے تشويش كا باعث ہے امريكي صحافي بوب ووڈ ورڈ نے يہ انكشاف اپني نئي كتاب " اسٹيٹ آف ڈينائل " ميں كيا ہے انھوں نے لكھا ہے كہ امريكي صدر نے كانگريس اور امريكي عوام سے كہا تھا كہ عراق ميں جمہوري حكومت كے قيام كي كوششيں كاميابي سے جاري ہيں جبكہ وائٹ ہاؤس كي خفيہ رپورٹ اس كے بر عكس تھي اور اس ميں خانہ جنگي كي طرف اشارہ كيا گيا تھا بوب ووڈورڈ كے مطابق امريكي صدر نے وزير دفاع ڈونلڈ رامسفيلڈ كو عہدے سے ہٹانے سے متعلق اپني انتظاميہ كے دباؤ كو مسترد كرديا انتظاميہ كا موقف تھا كہ ڈونلڈ رامسفيلڈ كي غلط پاليسيوں كي وجہ سے عراق كي سكيورٹي كي صورتحال روز بروز خراب ہوتي جارہي ہے بوب كے مطابق وائٹ ہاؤس اور پينٹاگن جو كچھ عراق كے بارے ميں جانتے ہيں وہ سب كچھ عوام سے چھپا رہے ہيں جس پر امريكي انظاميہ ميں سخت تشويش پائي جاتي ہے بعض سياسي حلقوں كا كہنا ہے كہ يہ كتاب كانگريس كےانتخابات پر اثر انداز ہوسكتي ہے
امريكي صحافي بوب ووڈ ورڈ
امريكي صدر بش اب بھي عراق كے متعلق حقائق پر پردہ ڈال رہے ہيں
امريكہ كے ايك معروف صحافي نے اپني كتاب ميں انكشاف كيا ہے كہ امريكي صدر عراق ميں سكيورٹي سے متعلق حقائق پر اب بھي پردہ ڈالنے كي كوشش كررہے ہيں اور يہ امر امريكي انتظاميہ كے لئے تشويش كا باعث ہے
News ID 388747
آپ کا تبصرہ