28 اکتوبر، 2005، 1:21 PM

يوم قدس كا آغاز

ايران كے دارالحكومت تہران سميت پورے ملك ميں فلسطيني عوام كي حمايت كے سلسلے ميں عالمي يوم قدس كے مظاہروں كا آغاز ہوگيا ہے

ايران كے دارالحكومت تہران سميت پورے ملك ميں فلسطيني عوام كي حمايت كے سلسلے ميں عالمي يوم قدس كے مظاہروں كا آغاز ہوگيا ہے

دارالحكومت تہران سميت پورے ملك ميں فلسطين كي مظلوم عوام كي حمايت كے سلسلے ميں عالمي يوم قدس كے مظاہروں كا آغاز ہوگيا ہے تہران كے روزہ دار عوام نے بھي مظاہروں كا آغاز كرديا ہے اور اسرائيل مردہ باد ، امريكہ مردہ باد كے نعروں سے پورا ايران اس وقت گونج رہا ہے

مہرخبررساں ايجنسي كے سياسي نامہ نگار كي رپورٹ كے مطابق صبح دس بجے دارالحكومت تہران سميت پورے ملك ميں فلسطين كي مظلوم عوام كي حمايت كے سلسلے ميں عالمي يوم قدس كے مظاہروں كا آغاز ہوگيا ہے تہران كے روزہ دار عوام نے بھي مظاہروں كا آغاز كرديا ہے اور اسرائيل مردہ باد ، امريكہ مردہ باد كے نعروں سے پورا ايران اس وقت گونج رہا ہے عوام نعرے لگا رہے ہيں كہ امريكہ ، اسرائيل دونوں  فلسطيني عوام كے قتل عام ميں برابر كے شريك ہيں دونوں مجرم ہيں ايراني عوام اسرائيل كي صہيوني حكومت كو صفحہ ہستي سے نابود كرنے كا مطالبہ كررہے ہيں تہران كے عظيم مظاہروں ميں ايران كي بڑي سياسي شخصيات بھي موجود ہيں صدر اور انكي كابينہ كے اركان ، تشخيص مصلحت نظام كے سربراہ ہاشمي رفسنجاني ،پارليمنٹ اسپيكر ، عدليہ كے سربراہ اور پارليمنٹ نمائندے شامل ہيں اورايران كي  يہ عظيم  سياسي شخصيات فلسطيني عوام كے ساتھ اور بيت مقدس كي آزادي كے سلسلے ميں عملي طور پر اپنے حضور كا ثبوت دے رہے ہيں اور كہہ رہے ہيں كہ ہم فلسطيني عوام كو تنہا نہيں چھوڑيں گے ياد رہے كہ فلسطيني مظلوم عوام كي حمايت ميں عالمي يوم قدس رمضان المبارك كے آخري جمعہ كو ايران اور تمام عالم اسلام ميں منايا جاتا ہے امام خميني (رہ) نے اس دن فلسطيني عوام كي حمايت اور اسرائيل كے خلاف احتجاج كے طور پر منانے كا حكم ديا تھا يہ دن فلسطيني عوام كے دردوں اور غموں كي دوا كا دن اور انكي حمايت اور نصرت كا دن ہے

News ID 246167

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha