14 ستمبر، 2005، 11:35 AM

پرويز مشرف اور بش ملاقات

پاكستان كے صدر جنرل پرويز مشرف نے نيويارك ميں امريكي صدر جارج بش سے ملاقات كي ہے

پاكستان كے صدر جنرل پرويز مشرف نے نيويارك ميں امريكي صدر جارج بش سے ملاقات كي ہے

اطلاعات كے مطابق نيويارك ميں يہ ملاقات تيس منٹ تك جاري رہيجس ميں دہشت گردي كے خلاف عالمي جنگ سميت كئي اہم امور پر تبادلہ خيال كيا گيا اس ملاقات ميں دونوں رہنماؤں كے معاونين شريك نہيں تھے

مہرخبررساں ايجنسي نے پاكستاني ذرائع كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ پاكستان كے صدر جنرل پرويز مشرف نے نيويارك ميں امريكي صدر جارج بش سے تيس منٹ تك ملاقات كي ہےجس ميں دہشت گردي كے خلاف عالمي جنگ سميت كئي اہم امور پر تبادلہ خيال كيا گيا اس ملاقات ميں دونوں رہنماؤں كے معاونين شريك نہيں تھے

ملاقات كے بعد امريكہ ميں پاكستان كے سفير جنرل ريٹائرڈ جہانگير كرامت نے ايك بريفنگ ميں بتايا كہ صدر مشرف نے امريكي صدر كے ساتھ بات چيت ميں كشمير اور فلسطين كے مسائل پر بھي گفتگوكي ہےانہوں نے كہاكہ ملاقات ميں يہ بات بھي ہوئي كہ جامع مذاكرات ميں بھارت كي طرف سے بھي پيش رفت ہوني چاہيے ملاقات ميں دو طرفہ دفاع اور معاشي امور بھي زير بحث آئےصدر مشرف نے امريكي وزيرخارجہ كنڈوليزا رائس كے ساتھ گزشتہ روز ايك ملاقات كے دوران يہ تجويز پيش كي تھي كہ شدت پسندوں اور سمگلروں كي آمد و رفت روكنے كے ليے پاكستان اور افغانستان كي سرحد پر باڑ لگا دي جائے

News ID 229801

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha