27 اپریل، 2026، 10:19 AM

عراقچی پوٹن سے ملاقات کے لیے سینٹ پیٹرزبرگ پہنچ گئے

عراقچی پوٹن سے ملاقات کے لیے سینٹ پیٹرزبرگ پہنچ گئے

ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی علاقائی دورے کے سلسلے میں اسلام آباد اور عمان کے بعد روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کے لیے روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ پہنچ گئے۔

رپورٹ کے مطابق عراقچی "میناب 168" پرواز کے ذریعے سینٹ پیٹرزبرگ پہنچے، جسے میناب کے اسکول کے بچوں کی یاد میں منسوب کیا گیا ہے۔

یہ دورہ عراقچی کے علاقائی سفر کے سلسلے کی کڑی ہے، جہاں وہ گزشتہ تین روز کے دوران پاکستان کے شہر اسلام آباد میں دو مرحلوں میں مذاکرات کرچکے ہیں جبکہ عمان کا بھی دورہ کرچکے ہیں۔

سینٹ پیٹرزبرگ کے بین الاقوامی پولکووا ایئرپورٹ پر ایران کے سفیر کاظم جلالی اور روس کے بعض اعلی حکام نے ایرانی وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔

News ID 1939037

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha