25 جولائی، 2025، 12:23 PM

استنبول، یورپی سفارتی وفود کی ایرانی قونصل خانہ آمد

استنبول، یورپی سفارتی وفود کی ایرانی قونصل خانہ آمد

ایران کے ساتھ مذاکرات کے سلسلے میں یورپی وفود استنبول میں واقع ایرانی قونصل خانہ پہنچ گئے ہیں۔

 یورپی ممالک سے تعلق رکھنے والے سفارتی وفود ایک اہم سفارتی مشن کے تحت ترکی کے شہر استانبول میں واقع اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل خانے پہنچے ہیں۔

ایرانی وفد کی قیادت نائب وزرائے خارجہ مجید تخت روانچی اور کاظم غریب آبادی کررہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق، مذاکرات میں ایٹمی معاہدے، علاقائی سلامتی، انسانی حقوق، اور اقتصادی تعلقات جیسے اہم موضوعات زیر بحث آئیں گے۔

قونصل خانے میں ہونے والی یہ ملاقات نہ صرف دو طرفہ تعلقات کو نئی جہت دینے کی کوشش ہے بلکہ علاقائی مسائل کے پرامن حل میں بھی معاون ثابت ہوسکتی ہے۔

News ID 1934483

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha