مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا سے نقل کیاہےکہ ووٹنگ وقت شام ساڑھے 5 بجے تک جاری رہے گی جہاں اصل مقابلہ بی جے پی، کانگریس اور عام آدمی پارٹی کے درمیان ہے۔
رپورٹس کے مطابق گجرات کے 19 اضلاع میں پہلے مرحلے میں 89 سیٹوں کے لیے 788 امیدوار میدان میں ہیں اور تقریباً 2.39 کروڑ ووٹرز ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ووٹروں سے ریکارڈ تعداد میں ووٹ ڈالنے کی اپیل بھی کی ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق گجرات ریاستی انتخابات کا دوسرا مرحلہ 5 دسمبر کو ہوگا جبکہ نتائج کا اعلان 8 دسمبر کو کیا جائے گا
آپ کا تبصرہ