مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے ویانا مذاکرات میں توقف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے ابھی تک قابل توقع اور معقول جواب نہیں دیا ہے۔ خطیب زادہ نے آبادان کے دلخراش اور دردناک حادثے پر متاثرہ خاندانون کو تعزیت اور تسلیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آبادان کے حادثے میں پورا ملک عزادار ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایرانی صدر کے دورہ عمان کو کامیاب قراردیتے ہوئے کہا کہ صدر رئیسی کے غیر ملکی دوروں کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔
خطیب زادہ نے عمان کی بادشاہ کی شاندار اور شائستہ میزبانی پر عمان کے بادشاہ اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے کہا کہ صدر رئیسی کے دورہ عمان کے دوران اہم اقتصادی معاہدروں پر دستخط کئے گئے۔
خطیب زادہ نے ویانا میں مشترکہ ایٹمی معاہدے کے بارے میں مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ثالث ممالک کے ذریعہ ایران اور امریکہ کے درمیان پیغامات کا تبادلہ ہورہا ہے۔ ویانا مذاکرات کے سلسلے میں ہم امریکہ کے معقول جواب کے منتظر ہیں۔ امریکہ نے ابھی تک کوئي معقول اور قابل قبول جواب نہیں دیا ہے جس کی وجہ سے ویانا مذاکرات میں توقف پیدا ہوگیا ہے۔ ہم مذاکرات کے ذریعہ اقتصادی پابندیوں کا خاتمہ چاہتے ہیں جس سے ایرانی قوم کو فائدہ پہنچے۔
خطیب زادہ نے بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کی رپورٹ کو غیر منصفانہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کو اسرائیل کے دباؤ میں رپورٹ جاری نہیں کرنی چاہیے ایسی رپورٹیں فنی موضوع کے بجائے سیاسی موضوع میں تبدیل ہوجاتی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایران نے دیگر ممالک کی نسبت بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے ساتھ سب سے زیادہ تعاون کیا ہے اور ایران نے عملی طور پرثابت کردیا ہے کہ ایران کا ایٹمی پروگرام پرامن مقاصد کے لئے ہے۔
آپ کا تبصرہ