مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی شہر میامی میں چھوٹا طیارہ پل پر ایک گاڑی کے اوپر گر کر تباہ ہوگیا، اس حادثے میں ایک شخص ہلاک جبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ امریکی فیڈرل ایوی ایشن کے مطابق سنگل انجن طیارے میں پاور منقطع ہونے پر اس کے پائلٹ نے پل پر لینڈنگ کی کوشش کی۔
امریکی حکام کے مطابق لینڈنگ کی کوشش کے دوران طیارہ ایک گاڑی سے ٹکرایا۔امریکی فیڈرل ایوی ایشن کے مطابق حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
آپ کا تبصرہ