14 مئی، 2022، 12:35 PM

شمالی کوریا میں کورونا کے باعث 6 افراد کے ہلاک

شمالی کوریا میں کورونا کے باعث 6 افراد کے ہلاک

شمالی کوریا نے کورونا کے باعث 6 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیرملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی کوریا نے کورونا کے باعث 6 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی۔

اطلاعات کے مطابق شمالی کوریا کی حکومت نے وائرس سے 6 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔شمالی کوریا حکام کے مطابق ہلاک افراد میں ایک شخص اومیکرون  میں مبتلا تھا جبکہ ساڑھے 3 لاکھ افراد کورونا سے متاثر ہیں۔ ان افراد میں نزلہ، بخار سمیت کورونا کی دیگرعلامات پائی گئی ہیں۔کورونا سے متاثر افراد مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔ شمالی کوریا نے 12 مئی کوپہلی مرتبہ کورونا وائرس کیسز کی تصدیق کی تھی۔شمالی کوریا کورونا ویکسین مہیا کرنے کی عالمی ادارہ صحت، چین اوردیگرممالک کی پیشکش کو مسترد کرچکا ہے۔

News ID 1910843

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha