بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے ڈائریکٹر تہران پہنچ گئے

بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے ڈائریکٹر ریفائل گروسی ایران کے دارالحکومت تہران پہنچ گئے ہیں ، جہاں ایران کے جوہری ادارے کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے امام خمینی (رہ) ایئر پورٹ پر ان کا استقبال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے ڈائریکٹر ریفائل گروسی ایران کے دارالحکومت تہران پہنچ گئے ہیں ، جہاں ایران کے جوہری ادارے کے ڈپٹی ڈائریکٹر کمالوندی نے امام خمینی (رہ) ایئر پورٹ پر ان کا استقبال کیا۔ بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے ڈائریکٹر اپنے اس سفر میں ایران کے جوہری ادارے کے سربراہ سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔ ریفائل گروسی ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سے بھی ملاقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ گروسی اس سفر میں ایران اور بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے درمیان پر تعاون کے مقررہ  موضوعات کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔

News Code 1908923

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 11 =