مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم نے گروپ 1 کے اہم میچ میں بنگلہ دیش کو باآسانی 6 وکٹوں سے ہرادیا، اس جیت کے ساتھ ہی جنوبی افریقی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہوگئی۔
اطلاعات کے مطابق ابوظبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آج دن کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو ٹاس جیت کر بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
جنوبی افریقہ کے صف اول کے ورلڈ کلاس بولرز کگیسو رباڈا اور اینرک نور کیا نے بنگلہ دیش کی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کردیا۔
سومیا سرکار، مشفق الرحیم، عفیف حسین اور نسیم احمد اپنا کھاتہ تک نہ کھول سکے جبکہ محمود اللّٰہ، محمد نعیم اور تسکین احمد دہرے ہندسے تک نہ پہنچ سکے۔
آل راؤنڈر مہدی حسن 27 اور اوپننگ بیٹسمین لٹن داس 24 رنز نے پروٹیز کے بولنگ اٹیک کی مزاحمت کی۔
کگیسو رباڈا اور اینرک نورکیا نے 3، 3 وکٹیں لیں جبکہ تبریز شمسی کے دو اور ڈوین پریٹوریئس کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔
جنوبی افریقہ نے یہ آسان ہدف 15ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔
ادھر بنگلہ دیش کی ٹیم باضابطہ طور پر سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی ہے ۔
آپ کا تبصرہ