بھارتی حکومت کا آسام میں مسلمانوں کے خلاف آپریشن / 2 سلمان جاں بحق

بھارت کی ریاست آسام میں قبضے کے نام پر دو مساجد اور سینکڑوں گھروں کو مسمار کردیا گیا،اس دوران بھارتی پولیس کی جانب سے مسلمانوں پر تشدد بھی کیا گیا جس کے نتیجے میں 2 مسلمان جاں بحق ہوگئے ہیں اور جس کی ویڈیوز سامنے آگئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کی ریاست آسام میں قبضے کے نام پر دو مساجد اور سینکڑوں گھروں کو مسمار کردیا گیا،اس دوران بھارتی پولیس کی جانب سے مسلمانوں پر تشدد بھی کیا گیا جس کے نتیجے میں 2 مسلمان جاں بحق ہوگئے ہیں اور جس کی ویڈیوز سامنے آگئی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق پولیس نے سرکاری اراضی  پر قبضہ کے نام پر آپریشن کرتے ہوئے سینکڑوں گھروں کو مسمار کرکے مسلمانوں کو بے دخل کردیا۔یہ کارروائی سیپاجھر ریونیو سرکل کے تحت دھول پورکے علاقہ میں کی گئی۔ سینکڑوں پولیس ملازمین کے ساتھ مقامی انتظامیہ  کے عہدیدار وں نے کارروائی میں حصہ لیا  جس میں دو مساجد اور ایک مدرسہ بھی منہدم کردیئے گئے۔ معروف بھارتی پروفیسر اشوک سوین نے اس دوران مسلمانوں  پر ہونے والے تشدد کی ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔

News Code 1908271

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 4 =