کراچی میں ٹرک میں بم دھماکے کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک

پاکستان کے شہر کراچی بلدیہ ٹاؤن میں چھوٹے ٹرک کے اندر بم دھماکے سے 5 خواتین و 4 بچے ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی بلدیہ ٹاؤن میں چھوٹے ٹرک کے اندر بم دھماکے سے 5 خواتین و 4 بچے ہلاک  اور 10 زخمی ہوگئے ہیں۔ سکیورٹی حکام کے مطابق ٹرک پر بم حملہ کیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ کراچی بلدیہ ٹاؤن مواچھ گوٹھ میں پیش آیا جس میں شہزور ٹرک کے اندر دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں پانچ خواتین اور چار بچوں سمیت 9 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔ امدادی اداروں نے زخمیوں اور لاشوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جب کہ پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی۔

امدادی ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے کئی زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے جس کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ ٹرک میں سوار افراد شادی کی تقریب سے واپس آرہے تھے۔

News Code 1907795

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 3 =