3 جولائی، 2021، 9:32 AM

سلوواکیہ میں اڑنے والی کار نے اپنی پہلی پرواز کامیابی سے مکمل کرلی

سلوواکیہ میں اڑنے والی کار نے اپنی پہلی پرواز کامیابی سے مکمل کرلی

سلوواکیہ میں فلائنگ اور اڑنے والی کار نے اپنی پہلی پرواز کامیابی سے مکمل کرلی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سلوواکیہ میں فلائنگ  اور اڑنے والی کار نے اپنی پہلی پرواز کامیابی سے مکمل کرلی ہے۔ اطلاعات کے مطابق " پرو ٹوٹائپ فلائنگ کار" نے سلوواکیہ کے دو ایئر پورٹس کے درمیان 35 منٹ طویل پرواز مکمل کر لی ہے۔

اڑنے والی یہ کار بی ایم ڈبلیو اور ہائبرڈ ایئرکرافٹ کے انجن کے طرز پر بنائی گئی ہے، اُڑنے والی یہ کار عام پیٹرول کی مدد سے ہی چلتی ہے جبکہ  اس فلائنگ کار کو لینڈنگ کے لیے رن وے کی بھی ضرورت نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق فلائنگ کار کو ایجاد کرنے والے مجدد کا نام پروفیسر اسٹیفن کلین ہے۔ پروفیسر اسٹیفن کلین کا  کہنا ہے کہ یہ کار 8 ہزار 200 فٹ کی بلندی تک اُڑان بھر سکتی ہے ۔

اسٹیفن کے مطابق فلائینگ کار کو عام کار میں ڈھلنے میں صرف 2 منٹ 15 سکینڈ کا وقت درکار ہوتا ہے جبکہ اس پر بیک وقت دو افراد سفر یا تقریباً 200 کلو گرام تک وزن لادا جا سکتا ہے۔

News Code 1907216

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha