27 جون، 2021، 11:11 AM

ایران میں "نورا" نامی نئی ویکسین کی رونمائی

ایران میں "نورا"  نامی نئی ویکسین کی رونمائی

اسلامی جمہوریہ ایران کے طبی ماہرین نے ایک تقریب کے دوران " نورا" نامی نئی ویکسین کی رونمائی کی ۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے طبی ماہرین نےایک تقریب کے دوران  " نورا"  نامی نئی ویکسین کی رونمائی کی ہے۔ یہ ویکسین ایران کی بقیۃ اللہ یونیورسٹی میں تیار کی گئي ہے۔ نورا ویکسین کی رونمائی کی تقریب میں ایران کے وزیر صحت سعید نمکی، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل سلامی اور بقیۃ اللہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے شرکت کی۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ نورا ویکسین سائنسی عمل اور 16 ماہ کی تحقیقات کے بعد کلینیکل ٹرائل کے مرحلے میں پہنچ گئی ہے۔

News ID 1907137

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha