8 جون، 2021، 5:35 AM

حزب اللہ لبنان کا مرحوم محتشمی پور کے انتقال پر تعزیتی پیغام

حزب اللہ لبنان کا مرحوم محتشمی پور کے انتقال پر تعزیتی پیغام

حزب اللہ لبنان نے اپنے ایک بیان میں مرحوم علی اکبر محتشمی پور کی لبنان اور فلسطین میں اسلامی مزاحمتی محاذ کی تشکیل کے سلسلے میں خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم محتشمی پور کی لبنان اور فلسطین میں گرانقدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان نے اپنے ایک بیان میں مرحوم علی اکبر محتشمی پور کی لبنان اور فلسطین میں اسلامی مزاحمتی محاذ کی تشکیل کے سلسلے میں خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم محتشمی پور کی لبنان اور فلسطین میں گرانقدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائےگا۔

حزب اللہ لبنان نے اپنے بیان میں مرحوم محتشمی پور کی مجاہدانہ زندگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم محتشمی پور نے لبنان پر اسرائیل کی لشکر کشی کے دوران شہید سید عباس موسوی اور دوسرے برادران کے ساتھ  ملکر اسلامی مزاحمتی محاذ کو تشکیل دیا  اور اسلامی مزاحمتی محاذ کو ہر قسم کی حمایت اور مدد فراہم کی۔  واضح رہے کہ حجۃ الاسلام والمسلمین علی اکبر محتشمی پور کا 75 برس کی عمر میں انتقال ہوگیا۔

News Code 1906841

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha