13 اپریل، 2021، 9:44 AM

ایران نے یورپی یونین کے ساتھ جامع مذاکرات کو معطل کردیا

ایران نے یورپی یونین کے ساتھ جامع مذاکرات کو معطل کردیا

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یورپی یونین کی جانب سے ایران کے خلاف انسانی حقوق کے حوالے عائد پابندیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے یورپی ممالک کے ساتھ جامع مذاکرات کو معطل کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ  نے یورپی یونین کی جانب سے ایران کے خلاف انسانی حقوق کے حوالے عائد پابندیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے یورپی ممالک کے ساتھ جامع مذاکرات کو معطل کردیا ہے۔ یورپی یونین نے ایران کے بعض اداروں اور افراد پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کرتے ہوئے پابندیاں عائد کی ہیںایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یورپی یونین کے اس اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے یورپی یونین کے ساتھ جامع مذاکرات کو معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

خطیب زادہ نے کہا کہ یورپی یونین کا یہ اقدام سیاسی مقاصد کامظہر ہے یورپی یونین کے رکن ممالک میں انسانی حقوق کی کھلی ورزیوں کا ارتکاب کیا جاتا ہے۔ ایران کے نزدیک  ایسے ممالک کی پابندیوں کی کوئی حیثیت نہیں جو خود حقوق انسانی کی کھلی خلاف ورزی کا ارتکاب کرتے ہیں۔ خطیب زادہ نے کہا کہ ہم نے یورپی یونین کے ساتھ انسانی حقوق،  دہشت گردی، منشیات اور مہاجرین کے شعبوں میں تمام مذاکرات کو معطل کردیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یورپی یونین کے خلاف ہمارا جوابی اقدام محفوظ ہے اور عنقریب اس کا اعلان کیا جائےگا۔

News Code 1906066

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha