مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ احتجاج کے دوران لال قلعہ پر حملے اور جھنڈے لہرانے والوں نے ملک اور پرچم کی بے حرمتی کی جو کہ ناقابل معافی جرم ہے۔
اطلاعات کے مطابق نریندر مودی نے 26 جنوری کو یوم جمہوریہ کے موقع پر کسانوں کی ٹریکٹر ریلی کے دارالحکومت میں داخل ہونے اور مظاہرین کے لال قلعے پر دھاوا بولنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
وزیراعظم مودی نے واقعے کے 4 دن بعد اپنی خاموشی کو توڑتے ہوئے دھمکی آمیز لہجے میں کہا کہ مظاہرین نے بھارتی پرچم کی بے حرمتی کی ہے جس سے دنیا بھر میں ملک کی بدنامی ہوئی ہے۔
بھارتی وزیراعظم نے اپنے جارحانہ اور آمرانہ انداز خطابت میں کسان مظاہرین کو سخت کارروائی کے لیے تیار رہنے کا کہتے ہوئے کہا کہ پرچم اور ملک کی بے عزتی کرنے والوں کو معاف نہیں کریں گے۔
آپ کا تبصرہ