31 جنوری، 2020، 5:48 PM

سعودی عرب میں عورتوں کو تاش کھیلنے کی اجازت مل گئی

سعودی عرب میں عورتوں کو تاش کھیلنے کی اجازت مل گئی

سعودی عرب ، امریکہ اور اسرائیل کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے عورتوں کو بے راہ روی کی جانب ہدایت کررہا ہے ۔ سعودی عرب میں چند سال سے خواتین کو جہاں ڈراموں اور فلموں میں کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے وہیں انہیں مرد سرپرست کی اجازت کے بغیر بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت بھی حاصل ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب ، امریکہ اور اسرائیل کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے عورتوں کو بے راہ روی کی جانب ہدایت کررہا ہے ۔ سعودی عرب میں چند سال سے خواتین کو جہاں ڈراموں اور فلموں میں کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے وہیں انہیں مرد سرپرست کی اجازت کے بغیر بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت بھی حاصل ہے۔ سعودی عرب میں اب جہاں خواتین ڈرائیونگ کرنے کے لیے آزاد ہیں، وہیں وہ اب نا محرم مرد کے ساتھ نوکری بھی کر سکتی ہیں، علاوہ ازیں انہیں سیاست میں بھی حصہ لینے کی اجازت حاصل ہے۔اب سعودی عرب کی خواتین جہاں عام جگہوں پر مردوں کے ساتھ نوکری کرتی دکھائی دیتی ہیں وہیں وہ کھیل کے میدان میں بھی دکھائی دیتی ہیں۔ اور اب سعودی حکومت نے خواتین کو پہلی مرتبہ تاش کے ہونے والے مقابلوں میں شرکت کی اجازت بھی دے دی۔

سعودی عرب کی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے مطابق پہلی مرتبہ ہر سال منعقد ہونے والے تاش کے مقابلے میں خواتین کو شرکت کی اجازت دی گئی ہے۔

سعودی عرب میں ہر سال تاش کا ٹورنامنٹ منعقد ہوتا ہے جس میں ملک بھر سے عمر رسیدہ افراد سمیت نوجوان افراد بھی شریک ہوتے ہیں اور اپنی مہارت دکھاتے ہیں۔

News Code 1897462

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha