مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہرلاہور کے علاقے چونگی امر سدھو میں ایک شخص نے خاتون پر تیزاب پھینک دیا جس کے نتیجے میں خاتون جھلس کر شدید زخمی ہو گئی۔ تیزاب سے جھلس کر زخمی ہونے والی نازیہ بی بی کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس سے واردات کے متعلق پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔اسپتال ذرائع کے مطابق خاتون کا چہرہ اور جسم تیزاب سے جھلس چکا ہے، متاثرہ خاتون میلاد چوک کی رہائشی ہے اور کنٹونمنٹ بورڈ میں سینٹری ورکر ہے۔پولیس نے خاتون کے شوہر کی درخواست پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق نازیہ پر تیزاب پھینکنے والے ملزم ہمایوں مسیح کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس سے تفتیش کی جا رہی ہے۔
پاکستان کے شہرلاہور کے علاقے چونگی امر سدھو میں ایک شخص نے خاتون پر تیزاب پھینک دیا جس کے نتیجے میں خاتون جھلس کر شدید زخمی ہو گئی۔
News ID 1893953
آپ کا تبصرہ