مہر خبررساں ایجنسی نے کویت کی سرکاری خبررساں ایجنسی " کونا " کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم کویت کے دورے پر ہیں، جہاں اس نے کویت کے امیر صباح الاحمد الجابر الصباح سے ملاقات اور گفتگو کی۔ اس ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، علاقائي اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اردن کے بادشاہ نے کویت کی طرف سے مختلف ادوار میں اردن کی مدد کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ کویت کے امیر نے بھی اس ملاقات میں دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور دنیائے عرب میں امن و ثبات پر تاکید کی ۔
اردن کے بادشاہ کویت کے دورے پر ہیں، جہاں اس نے کویت کے امیر سے ملاقات اور گفتگو کی۔
News ID 1890704
آپ کا تبصرہ