مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف ترکمنستان کا دورہ مکمل کرکے نئی دہلی پہنچ گئے ہیں۔ ہندوستانی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف آج منگل کے دن ہندسوتانی وزیر خآرجہ سشما سوراج کے ساتھ دو طرفہ تعلقات ، علاقائی امور اور عالمی مسائل کے بارے میں گفتگو اور تبادلہ خیال کریں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ موجودہ علاقائی صورتحال اور مشترکہ ایٹمی معاہدے کے بارے میں بھی بات چیت کریں گے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف ترکمنستان کا دورہ مکمل کرکے نئی دہلی پہنچ گئے ہیں۔
News ID 1890504
آپ کا تبصرہ