مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے شہر استنبول میں سیکڑوں افراد نے مصر کے قونصلخانہ کے سامنے مصر میں 9 افراد کی سزائے موت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ مظاہرین نے مصری صدرعبد الفتاح السیسی کے خلاف نعرے بازی کی اور عالمی برادری پر زوردیا کہ وہ مصر میں حکومت کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرے۔مصری صحافیوں کی تنظیم کے سربراہ حمزہ زوبع کا کہنا ہے کہ السیسی حکومت نے ان افراد کو ناحق سزائےموت دی ہے۔
ترکی کے شہر استنبول میں سیکڑوں افراد نے مصر کے قونصلخانہ کے سامنے مصر میں 9 افراد کی سزائے موت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔
News ID 1888270
آپ کا تبصرہ