4 فروری، 2019، 10:37 AM

سوچی میں سہ فریقی سربراہی اجلاس منعقد ہوگا

سوچی میں سہ فریقی سربراہی اجلاس منعقد ہوگا

ترک وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ایران، روس اور ترکی کے درمیان سوچي میں سہ فریقی سربراہی اجلاس منعقد ہوگا، جس میں شام کے بارے میں تبادلہ خيال کیا جائےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ٹاس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترک وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ایران، روس اور ترکی کے درمیان سوچي میں سہ فریقی سربراہی اجلاس منعقد ہوگا، جس میں شام کے بارے میں تبادلہ خيال کیا جائےگا۔ ترک وزارت خارجہ کے مطابق روس کے شہر سوچی میں 14 فروری کو ایران، روس اور ترکی کے درمیان سہ فریقی  اجلاس منعقد ہوگا جس میں شام میں قیام امن کی سلسلے میں کی جانے والی کوششوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائےگا۔ اس سے قبل ترک صدر اردوغان نے کہا تھا کہ وہ عنقریب سوچی میں روس کے صدر سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔

News Code 1887846

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha