مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصری سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ شمالی شہر سینا میں کارروائی کے دوران 14 دہشت گردوں کو مارا گیا اور ان کے قبضے سے بھاری تعداد میں دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کرلیا گیا۔
سیکیورٹی فورسز کا کہنا تھا کہ العریش سے باہر دہشت گردوں کے ساتھ مقابلہ ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد مذکورہ علاقے اور دو شہروں رفاہ اور شیخ زوید کے درمیان سڑک پر بم نصب کرنا چاہتے تھے۔ سیکیورٹی فورسز نے وسطی سینا کے پہاڑی علاقے جبل الحلال سے مزید بارودی مواد بھی برآمد کرلیا۔
خیال رہے کہ مصر کی فوج شمالی شہر سینا میں گزشتہ چند برسوں سے دہشت گردوں کے خلاف لڑ رہی ہے اور اس علاقے میں صحافیوں، سفارت کاروں اور دیگر مبصرین کو سفر کرنے کی اجازت نہیں۔
آپ کا تبصرہ