مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نوازشریف اور آصف زرداری نے اپنی سیاسی قبر خود کھودی ہے اور ان کی سیاست کا اب خاتمہ ہوچکا ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ نوازشریف اور آصف زرداری کا سیاسی طور پر خاتمہ ہوچکا ان لوگوں نے اپنی سیاسی قبر خود کھودی ہے، پچھلی حکومتوں میں ٹرائل بند جیلوں میں ہوتے تھے لیکن نواز شریف کا ٹرائل ایسے ہو رہا ہے کہ کبھی وہ 22 دن کے لیے لندن چلے گئے، شہباز شریف بھی صرف کاغذوں میں قید میں ہیں، وہ جب چاہتے ہیں اپنے گھر میں اجلاس بلالیتے ہیں، ملاقاتیں کرلیتے ہیں حالانکہ وہ نیب کے ملزم ہیں اور اب نیب کو اپنے سامنے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) میں پیش ہونے کا کہہ رہے ہیں، ہم نےایسے ٹرائل کبھی نہیں دیکھے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کا ویژن صرف سیاسی نہیں بلکہ سماجی ہے، پاکستان کو اب کوئی سیاسی چیلنج درپیش نہیں، وزیراعظم نے مستحکم سیاسی حکومت کی بنیاد رکھی، اب 23 جنوری کو منی بجٹ میں مستحکم معاشی اور روشن پاکستان کی بنیاد رکھیں گے۔
آپ کا تبصرہ