24 دسمبر، 2018، 3:36 PM

ایران کا عالمی سامراج کے خلاف مقابلہ حقیقت اور صداقت پر مبنی ہے

ایران کا عالمی سامراج کے خلاف مقابلہ حقیقت اور صداقت پر مبنی ہے

فلسطینی تنظیم فتح کی مرکزی کمیٹی کے رکن نے ایران کی طرف سے فلسطینی عوام کی حمایت کو خلوص اور صداقت پر مبنی قراردیتے ہوئےکہا ہے کہ ایران کی جانب سے عالمی سامراج کے خلاف مقابلہ حقیقت اور صداقت پر مبنی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی تنظیم فتح کی مرکزی کمیٹی کے رکن عباس زکی نے ایران کی طرف سے فلسطینی عوام کی حمایت کو خلوص اور صداقت  پر مبنی قراردیتے ہوئےکہا ہے کہ ایران کی جانب سے عالمی سامراج کے خلاف مقابلہ حقیقت اور صداقت پر مبنی ہے۔ عباس زکی نے کہا کہ ایران کا تعلق فلسطین کے کسی خاص گروپ یا تنظیم سے نہیں بلکہ ایران کا تعلق پورے فلسطین سے ہے ۔ عباس زکی نے فلسطینی پارلیمنٹ کی صدر محمود عباس کی جانب سے تحلیل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اوسلو معاہدے سے خارج ہونے کاو قت آگیا ہے ۔ اس نے کہا کہ فتح یا حماس کی ایک دوسرے پر کامیابی باعث فخر نہیں بلکہ اسرائيل پر فتح باعث فخر ہے۔

News ID 1886730

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha