مہر خبررساں ایجنسی نے نیویارک ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے افغانستان سے اپنی آدھی فوج کو نکالنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے نتیجے میں آئندہ مہینوں میں افغانستان سے 7000 امریکی فوجی نکل جائیں گے۔ امریکی میڈیا کے مطابق فوج کو افغانستان میں تعینات اہلکاروں کی تعداد میں نصف فیصد کمی کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے، اس بارے میں منصوبہ بندی جاری ہے۔ واضح کیا گیا ہے کہ فوج کی تعداد میں 7ہزار اہلکاروں کی کمی کی جائے گی، یہ فیصلہ شام میں امریکی فوجیوں کی واپسی کے ساتھ ہی کیا گیا ہے۔ادھر امریکہ کے وزیر دفاع جیمز میٹس نے شام سے فوج واپس بلانے کے فیصلے سمیت صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دیگر پالیسیوں سے ناراض ہو کر عہدے سے استعفی دیدیا ہے ۔
امریکہ نے افغانستان سے اپنی آدھی فوج کو نکالنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے نتیجے میں آئندہ مہینوں میں افغانستان سے 7000 امریکی فوجی نکل جائیں گے۔
News ID 1886630
آپ کا تبصرہ