14 دسمبر، 2018، 7:28 PM

امریکہ میں روسی شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنا کر جاسوسی کا اعتراف کرایا جاتا ہے

امریکہ میں روسی شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنا کر جاسوسی کا اعتراف کرایا جاتا ہے

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے امریکہ میں روسی خاتون ماریا بوٹینا کے اعتراف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ میں روسی شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنا کر جاسوسی کا اعتراف کرایا جاتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے امریکہ میں  روسی خاتون ماریا بوٹینا کے اعتراف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ میں روسی شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنا کر جاسوسی کا اعتراف کرایا جاتا ہے۔ روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ روس ماریا بوٹینا کی حمایت جاری رکھےگا ۔ لاوروف نے کہا کہ میں روس کی اس خاتون کی صورتحال سے آگاہ تھا اسے بدترین شنکنجے دیکر اعتراف لیا گیا ہے ۔ لاوروف نے کہا کہ روسی خاتون پر شدید دباؤ اس لئے تھا تاکہ وہ اس کام کا اعتراف کرے جو اس نے نہیں کیا تھا۔

News Code 1886458

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha