3 دسمبر، 2018، 12:03 PM

خاشقجی کا سعودی عرب کے خلاف سائبر آرمی تشکیل دینے کا منصوبہ

خاشقجی کا سعودی عرب کے خلاف سائبر آرمی تشکیل دینے کا منصوبہ

سی این این نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے دوست کے نام پیغامات کو شائع کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمال خاشقجی سعودی عرب کے حکام کے خلاف سائبر آرمی تشکیل دینا چاہتے تھے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سی این این نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے دوست کے نام پیغامات کو شائع کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمال خاشقجی  سعودی عرب کے حکام کے خلاف سائبر آرمی تشکیل دینا چاہتے تھے۔ روسیا الیوم نے سی این این کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ خاشقجی نے اپنے دوست عمر عبدالعزیز کے نام صوتی اور تحریری پیغامات میں انکشاف کیا ہے کہ اسے سعودی عرب کے حکام کی طرف سے انتقامی اقدامات کا خدشہ ہے ۔ عمر عبدالعزیز آجکل کینیڈا میں مقیم ہیں۔ عمر عبدالعزیز کا کہنا ہے کہ خاشقجی آل سعود کے خلاف سائبر فوج تشکیل دینا چاہتے تھے۔ عمر کا کہنا ہے کہ وہ جاسوسی پروگرام بنانے والی اسرائیلی کمپنیوں کے خلاف شکایت کریں گے کیونکہ اسرائیلی جاسوس کمپنیوں نے خاشقجی کی تمام اطلاعات سعودی عرب کے اعلی حکام کو فراہم کی ہیں۔

News ID 1886137

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha