19 نومبر، 2018، 8:12 PM

پاکستان کو سعودی عرب سے ایک ارب ڈالرکا امدادی پکیج مل گیا

پاکستان کو سعودی عرب سے ایک ارب ڈالرکا امدادی پکیج  مل گیا

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پاکستان کو سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر مل گئے ہیں جبکہ مزید دو ارب ڈالر چند روز میں مل جائیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پاکستان کو سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر مل گئے ہیں جبکہ مزید دو ارب ڈالر چند روز میں مل جائیں گے۔ گذشتہ ماہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے دورےکے موقع پر سعودی عرب نے پاکستان کو 6 ارب ڈالر کا امدادی پیکیج دینے پر رضا مندی ظاہر کی تھی۔ دورے کے دوران پاکستان کے وزیر خزانہ اسد عمر اوراُن کے سعودی ہم منصب محمد عبداللہ الجدان نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے تھے،جس کے مطابق سعودی عرب پاکستان کے اکاؤنٹ میں 3 ارب ڈالر ایک سال کیلئے ڈپازٹ کرے گا جس کا مقصد ادائیگیوں کے توازن کو سہارا دینا ہے۔اب ان میں سے ایک ارب ڈالر پاکستان کے اکاؤنٹ میں آچکے ہیں۔ دونوں ملکوں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا تھا کہ تاخیر سے ادائیگی کی بنیاد پر سعودی عرب پاکستان کو سالانہ 3 ارب ڈالر مالیت کا تیل دے گا اور یہ سلسلہ 3 سال تک جاری رہے گا جس کے بعد اس پر دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔

News Code 1885766

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha