16 اکتوبر، 2018، 8:58 AM

امریکی وزير خارجہ ریاض کا دورہ کریں گے

امریکی وزير خارجہ ریاض کا دورہ کریں گے

سعودی عرب کے ہاتھوں سعودی صحافی جمال خاشقجی کے بہیمانہ قتل کے بعد امریکہ اور سعودی عرب میں جاری کشیدگی کو کم کرنے کے لئے امریکی وزير خارجہ ریاض کا دورہ کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے ہاتھوں سعودی صحافی جمال خاشقجی  کے بہیمانہ قتل کے بعد امریکہ اور سعودی عرب میں جاری کشیدگی کو کم کرنے کے لئے امریکی وزير خارجہ ریاض کا دورہ کریں گے۔  سعودی صحاقی خاشقجی امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے لئے کام کرتے تھے۔ ادھر سعودی عرب نے امریکی دھمکویں کے جواب میں کہا ہے کہ اگر امریکہ نے سعودی عرب کے خلاف پابندیاں عائد کیں تو سعودی عرب ایران کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنا لےگا اور امریکی فوج کی جگہ ملک میں روسی فوج کو طلب کرلےگا اور تیل کے ہتھیار کو امریکہ کے خلاف استعمال کرکے امریکہ کو اقتصادی نقصان پہنچائےگا۔ اس سے قبل امریکہ نے سعودی عرب کے شاہ سلمان کی تحقیر کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکہ کے تعاون کے بغیر سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان کا اقتدار دو ہفتہ تک بھی باقی نہیں رہ سکتا۔

News ID 1884825

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha