مہر خبررساں ایجنسی پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں کوٹ لکھپت جیل میں جاسوسی کے جرم میں قید 63 سالہ بھارتی قیدی زندگی کی بازی ہار گیا۔جیل حکام کے مطابق کرشن ودیا ساگر جاسوسی کے الزام میں سزا کاٹ رہا تھا، رات اچانک طبعیت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔ جیل پولیس نے لاش جناح ہسپتال کے مردہ خانے منتقل کر دی ہے۔اس حوالے سے بھارتی سفارتخانے کو مطلع کردیا گیا ہے تاہم کرشن ودیا ساگرکے بھارتی شہری ہونے کی ابھی تک تصدیق نہیں ہوسکی ۔
پاکستان میں کوٹ لکھپت جیل میں جاسوسی کے جرم میں قید 63 سالہ بھارتی قیدی زندگی کی بازی ہار گیا۔
News ID 1884742
آپ کا تبصرہ