مہر خبررساں ایجنسی نے شنہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ طاقتور ترین طوفان منگ کھٹ فلپائن میں تباہی پھیلانے کے بعد شمالی چین کی طرف بڑھنے لگا، طاقتور طوفان سے فلپائن اور چین میں ہلاکتوں کی تعداد 69 ہو گئی ہے۔ دوسو کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طوفانی ہوائیں چلنے سے تباہی مچ گئی ہے۔ چین میں لاکھوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا، لاکھوں صارفین بجلی سے محروم ہیں جبکہ سیکڑوں پروازیں منسوخ ہوگئیں۔ بعض علاقوں میں بارہ فٹ تک پانی جمع ہوگیا،منگل کو جنوبی چین میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ تیز بارشیں ہوسکتی ہے۔
ادھر سمندری طوفان فلورنس کا امریکہ کی ریاست شمالی کیرولائنا میں تباہی پھیلانے کے بعد زور ٹوٹ گیا۔ طوفان کے نتیجے میں مختلف حادثات میں ہلاک افراد کی تعداد 18 ہوگئی ہے۔
آپ کا تبصرہ