مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سزا یافتہ سابق وزير اعظم ملزم نوازشریف کو احتساب عدالت میں مختصر سماعت کے بعد واپس اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا ہے۔ العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت کے سلسلے میں سزا یافتہ سابق وزیراعظم نوازشریف کو انتہائی سخت سکیورٹی میں بکتر بند کے ذریعے احتساب عدالت لایا گیا۔ عدالت نے مختصر سماعت کے بعد دونوں ریفرنسز کی مزید سماعت بدھ 15 اگست تک ملتوی کردی ، جسے کے بعد نواز شریف کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا ۔ نواز شریف اس وقت 10 سال جیل کی سزآ کاٹ رہے ہیں۔
پاکستان کے سزا یافتہ سابق وزير اعظم ملزم نوازشریف کو احتساب عدالت میں مختصر سماعت کے بعد واپس اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا ہے۔
News ID 1883025
آپ کا تبصرہ