21 جولائی، 2018، 12:55 PM

امریکی صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات کا استقبال

امریکی صدر کا ایران کے ساتھ  مذاکرات کا استقبال

ویانا میں امریکہ کے نئے سفیرنے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے امریکہ کے خآرج ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ گفتگو کے خواہاں ہیں اور وہ ایران کے ساتھ مذاکرات کا خير مقدم کرتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آسٹریا میں امریکہ کے نئے سفیر نے اخبار دی پرسہ کے ساتھ گفتگو میں مشترکہ ایٹمی معاہدے سے امریکہ کے خارج ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  ایران کے ساتھ گفتگو کے خواہاں ہیں اور وہ ایران کے ساتھ مذاکرات کا خير مقدم کرتے ہیں۔ اس نے کہا کہ امریکی صدر  ہمیشہ  مشترکہ ایٹمی معاہدے پر شدید تنقید کرتے تھے اسی لئے وہ  اس معاہدے سے خارج ہوگئے ۔ لیکن وہ ایران کے ساتھ گفتگو اور مذاکرات کے خواہاں ہیں اور وہ خطے میں ایران کی پالیسیوں کو متعادل بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔

News ID 1882407

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha