29 مئی، 2018، 7:01 PM

سعودی عرب میں جنسی ہراسانی کی روک تھام کے لئےقانون منظور

سعودی عرب میں جنسی ہراسانی کی روک تھام کے لئےقانون منظور

سعودی عرب کی مجلس شوریٰ نے جنسی ہراسانی کی روک تھام کے لئے کیلئےقانونی مسودہ منظورکر لیاہے

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کی مجلس شوریٰ نے جنسی ہراسانی کی روک تھام کے لئے کیلئےقانونی مسودہ منظورکر لیاہے۔ اطلاعات  کے مطابق سعودی مجلس شوریٰ کی جانب سے حتمی منظوری کیلئے تیار کردی مسودہ بادشاہ کو بھجوا دیا ہے، یہ مسودہ 8 دفعات پر مشتمل ہےجس کا مقصد چھیڑ خانی کا سدباب ہے ۔ منظور شدہ مسودے کے مطابق جو شخص بھی چھیڑ خانی کے جرم کا مرتکب ہوگا اسے سزا دی جائے گی اور متاثرین کو تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ یہ قانون بادشاہتی اور ریاستی قوانین کے عین مطابق ہے جن میں فرد کی نجی حیثیت ، اس کے وقار اور آزادی کے تحفظ پر زور دیاگیا ہے۔ واضح رہے کہ سعودی بادشاہ نے مذکورہ قانون کا مسودہ تیار کرنے کی ہدایت وزارت داخلہ کو جاری کی تھی۔

News ID 1881050

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha