28 اپریل، 2018، 7:20 PM

امریکہ کو خطے میں تخریبی کارروائیوں کے بارے میں جواب دینا چاہیے

امریکہ کو خطے میں تخریبی کارروائیوں کے بارے میں جواب دینا چاہیے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے خطے میں امریکہ کی تخریبی کارروائیوں اور امریکہ کی طرف سے عالمی دہشت گرد تنظیموں کی حمایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی حکومت کو مشرق وسطی میں تخریبی کارروائیوں کے بارے میں جواب دینا چاہیے۔

مہر خبررساں  کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے ماسکو میں روس اور ترکی کے وزراء خآرجہ کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو میں  خطے میں امریکہ کی تخریبی کارروائیوں اور امریکہ کی طرف سے عالمی دہشت گرد تنظیموں کی حمایت  کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی حکومت کو مشرق وسطی میں تخریبی کارروائیوں کے بارے میں جواب دینا چاہیے۔

ظریف نے کہا کہ ہم روس اور ترکی کے ساتھ ملکر شام میں قیام امن کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں اور ہم نے ان کوششوں کا آغاز 16 ماہ پہلے آستانہ سے کیا،  شام میں قیام امن کے سلسلے میں ہماری کوششیں بڑی حد تک کامیاب ہوئی ہیں۔  شام میں کئی ممالک کے دہشت گرد موجود ہیں جنھیں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی بھر پور حمایت حاصل ہے امریکہ شام میں دہشت گردی کو زندہ رکھنے کی کوشش کررہا ہے جبکہ روس، ترکی اور ایران ، شام میں دہشت گردی کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران مستقل ممالک پر امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے غیر قانونی حملوں کی مذمت کرتا ہے ۔

ایرانی  وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ خطے میں دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے اور تخریبی کارروائیوں میں ملوث ہے اور خطے میں امریکہ کو اپنی تخریبی کارروائیوں کے بارے میں جواب دینا چاہیے۔

News Code 1880353

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha