مہر خبررساں ایجنسی نے شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین میں دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے کم ازکم 7افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق واقعہ شمال مغربی صوبے شانزی میں پیش آیا جہاں دھماکہ خیز مواد سے بھرا ٹرک گودام کی دیوار سے ٹکراگیا۔ ٹرک میں 5.28ٹن دھماکہ خیز مواد موجود تھا جو گودام میں رکھنے کے لیے لایا گیا تھا ۔ حکام کے مطابق دھماکہ خیز مواد گودام میں اتارنے سے قبل ٹرک دیوار سے ٹکراگیا جس سے بارود زوردار دھماکے سے پھٹ گیا،اس واقعے کے نتیجے میں کم از کم 7 افراد کے ہلاک اور 13 کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
چین میں دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے کم ازکم 7افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے ہیں ۔
News ID 1880025
آپ کا تبصرہ