مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے یوکرائن کے مشرقی علاقوں میں سرگرم روس نواز علیحدگی پسند رہنماؤں کے خلاف پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق امریکی وزارت خزانہ نے یوکرائن اور کریمیا سے تعلق رکھنے والے 21 افراد اور 9 کمپنیوں پر پابندیاں عائد کی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان علیحدگی پسندوں میں وہ افراد بھی شامل ہیں، جو خود ساختہ طور پر آزادی کا اعلان کرنے والے ڈونیٹسک پیپلز ری پبلک کے وزرائے خزانہ، تجارت، انصاف اور سلامتی میں ہیں۔
امریکہ نے یوکرائن کے مشرقی علاقوں میں سرگرم روس نواز علیحدگی پسند رہنماؤں کے خلاف پابندیاں عائد کر دی ہیں۔
News ID 1878319
آپ کا تبصرہ