مہر خبررساں ایجنسی نے الغد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے سابق وزير اعظم نوری المالکی نے ایران میں حالیہ گڑ بڑی کو غیر ملکی سازش قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی قوم باہمی اتحاد و یکجہتی کے ساتھ غیر ملکی سازشوں کو ناکام بنادےگی۔ نوری مالکی نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام غیر ملکی سازشوں ميں نہیں آئیں گے وہ حضرت امام خمینی (رہ) کے برپا کئے ہوئے انقلاب اسلامی کے ساتھ ہیں۔ ایرانی عوام اپنے عظیم قائد حضرت آیت اللہ امام خامنہ ای کے ساتھ ہیں اور ایران میں مغربی اور بعض عربی ممالک کے حمایت یافتہ عناصر کی شکست یقینی ہے۔
عراق کے سابق وزير اعظم نوری المالکی نے ایران میں حالیہ گڑ بڑی کو غیر ملکی سازش قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی قوم باہمی اتحاد و یکجہتی کے ساتھ غیر ملکی سازشوں کو ناکام بنادےگی۔
News ID 1877790
آپ کا تبصرہ