3 جنوری، 2018، 11:29 AM

امریکہ کی فلسطین کی امداد روکنے کی دھمکی/ بیت المقدس کو بغیر مذاکرات کے چھین لیا

 امریکہ کی فلسطین کی امداد روکنے کی دھمکی/ بیت المقدس کو بغیر مذاکرات کے چھین لیا

امریکہ کے بدنام زمانہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطینیوں سے بغیر مذاکرات کے بیت المقدس کو چھین کر اسرائیل کے حوالے کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب فلسطینیوں کی امداد روکی جائے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے بدنام زمانہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطینیوں سے بغیر مذاکرات کے بیت المقدس کو چین کر اسرائیل کے حوالے کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب فلسطینیوں کی امداد روکی جائے گی۔ امریکی صدر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ فلسطین ہر سال ہم سے اربوں ڈالر لیتا ہے مگر ہمارا احترام نہیں کرتا جب کہ فلسطین اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے پر بات چیت کے لیے بھی تیار نہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں لکھا کہ ہم نے مذاکرات کے بغیر بیت المقدس کو اسرائيل کا دارالحکومت تسلیم کرلیا جبکہ اس مسئلہ پربحث کرنا بہت مشکل عمل تھا اور ہم مستقبل میں فلسطین کی امداد بھی روک سکتے ہیں۔ اس نے کہا کہ امریکہ کے ٹکڑوں  پر پلنے والے پاکستان اور فلسطین جیسے ممالک کو امریکہ کے احکامات پر عمل کرنا ہوگاو رنہ ان کی امداد روک دی جائے گی۔

News ID 1877783

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha