مہر خبررساں ایجنسی نے سی این این کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کانگو میں اقوام متحدہ کے 15 ارکان کے قتل میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف فوجی آّریشن کے دوران 100 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔ یوگینڈا اور کانگو نے مشترکہ فوجی آپریشن میں اقوام متحدہ کے 15 ارکان کے قتل میں ملوث دہشت گرد گروپ کے 100 سے زائد شدت پسندوں کو ہلاک کردیا۔
یوگینڈا کی فوج کے مطابق دہشت گرد گروپ کے خلاف کانگو کی فوج کے ساتھ مشترکہ آپریشن کیا گیا ، یہ گروپ گزشتہ ماہ کانگو میں اقوام متحدہ کے ارکان پر حملوں میں ملوث ہے، آپریشن جمعے کو مشرقی کانگو میں کیا گیا جہاں شدت پسند گروپ کے آٹھ کیمپوں کو فضائی اور زمینی کارروائی میں تباہ کردیا گیا۔
آپ کا تبصرہ