مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے خبرگآن کونسل کے سربراہ اور اراکین سے ملاقات میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی صدر کے بیان کو احمقانہ ، غلط اور بے بنیاد قراردیتے ہوئے فرمایا: ٹرمپ کا خطاب اس کی ناکامی، شکست، غصہ اور درماندگی کا مظہر ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: اسلامی جمہوریہ ایران کی موجودگي میں امریکہ کی پالیسیاں مغربی ایشیائی علاقہ میں شکست اور ناکامی سے دوچار ہوگئي ہیں اور اس علاقہ میں اس کا لگایا ہوا تمام سرمایہ تباہ اور برباد ہوگيا ہے۔ اقوام متحدہ میں امریکی صدر کا غصہ ، احمقانہ اور ابلہانہ خطاب خطے میں امریکہ کی شکست کا مظہر ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اسلامی نظام میں خـرگان کونسل کے اہم نقش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: خـبرگان کونسل اپنی موجودہ ذمہ داریوں کے ساتھ ملک طویل المدت منصوبوں میں بھی اپنا اہم نقش ایفا کرسکتی ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے دین اور تدین کے مسئلہ کوسب سے اہم قراردیتے ہوئے فرمایا: انبیاء علیھم السلام کی بعثت کا فلسفہ یہی تھا کہ وہ عوام کواللہ کی طرف ہدایت کرتے تھے اور انھیں بہشت کی ترغیب اور جہنم سے بچانے کی کوشش کرتے تھے۔ لہذا آج بھی عوام کے تدین اور ان کی اللہ تعالی کی طرف ہدایت کا مسئۂہ سب سے اہم ہے ۔
آپ کا تبصرہ