16 ستمبر، 2017، 12:56 PM

آئندہ ہفتہ امریکہ اور ایران کے وزراء خارجہ کی ملاقات متوقع

آئندہ ہفتہ امریکہ اور ایران کے وزراء خارجہ کی ملاقات متوقع

بعض غیر ملکی ذرائع کے مطابق آئندہ ہفتہ پہلی بار امریکہ کے وزير خارجہ ریکس ٹیلرسن اور ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے درمیان ملاقات متوقع ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فارن پالیسی کے حوال سے نقل کیا ہے کہ آئندہ ہفتہ پہلی بار امریکہ کے وزير خارجہ ریکس ٹیلرسن  اور ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے درمیان ملاقات متوقع ہے۔ امریکی وزير خارجہ ریکس ٹیلرسن کی امریکہ وزیر خارجہ منتخب ہونے کے بعد پہلی ملاقات ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف سے ہوگی۔ اس ملاقات میں مشترکہ ایٹمی پروگرام کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان ہونے والے مشترکہ ایٹمی معاہدے کی بارہا مخالفت کرچکے ہیں جبکہ امریکہ نے بھی مشترکہ ایٹمی معاہدے پر دستخط کررکھے ہیں لیکن اب وہ اس کی خلاف ورزی کررہا ہے۔

News ID 1875304

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha