16 اگست، 2017، 11:09 AM

چین کی ایک ٹیلی کام کمپنی نے ہندوستانی شہریوں کوملازمت سے فارغ کردیا

چین کی ایک ٹیلی کام کمپنی نے ہندوستانی شہریوں کوملازمت سے فارغ کردیا

چین کی ایک ٹیلی کام کمپنی نے ہندوستانی شہریوں کوملازمت سے فارغ کردیا ہے ہندوستانی ملازمین کی برطرفی کی وجہ چینی ٹیکنالوجی کی چوری اور چین بھارت سرحدی کشیدگی بتائی جارہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کی ایک ٹیلی کام کمپنی نے ہندوستانی شہریوں کوملازمت سے فارغ کردیا ہے ہندوستانی ملازمین کی برطرفی کی وجہ چینی ٹیکنالوجی کی چوری اور چین بھارت سرحدی کشیدگی بتائی جارہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق چین کی ایک ٹیلی کام کمپنی نےتہران اوردوحہ میں بھارتی شہریوں کوملازمت سے فارغ کردیاہے ۔ تاہم سرکاری سطح پر اس تصدیق نہیں کی گئی۔بین الاقوامی ذرائع کے مطابق تہران میں چینی ٹیلی کام کمپنی کے ہندوستانی ملازمین کو گذشتہ روزفوری نکالےجانےکےاحکامات موصول ہوئے۔ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں بھی ہندوستانی شہریوں کو چینی ٹیلی کام کمپنی سےفوری طورپر فارغ کردیا گیا ہے۔ ایران اورقطر میں چینی ٹیلی کام کمپنی سے بھارتی ملازمین کونکالےجانےکی سرکاری طور پر تصدیق نہیں کی گئی۔ دیگرخلیجی ممالک سے بھی ہندوستانی  ملازمین کو چینی ٹیلی کام کمپنی سےنکالنےکی غیر مصدقہ اطلاعات ہیں ۔

News ID 1874594

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha