21 جنوری، 2011، 12:53 PM

ہند و چین

ہندوستان نے تین چینی جاسوسوں کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے

ہندوستان نے تین چینی جاسوسوں کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے

ہندوستان کی سکیورٹی فورسز نےریاست اتر پردیش کے سرحدی علاقے میں تین چینی جاسوسوں کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ چین نے اپنے شہریوں کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی سکیورٹی فورسز نےریاست اتر پردیش کے سرحدی علاقے میں تین چینی جاسوسوں کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ چین نے اپنے شہریوں کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ہندوستانی سکیورٹی فورسز نے ان ‏چینی شہریوں کو بدھ کے روز بہرائچ میں نیپال کی سرحد کے نزدیک جاسوسی کے شبہے میں گرفتار کیا ہے۔ چین نے کہا ہے کہ وہ بے قصور شہری ہیں اور انہیں فوراً رہا کیا جائے ۔تینوں چینی شہریوں کو ہندوستانی سرحدی فورس ایس ایس بی کے اہلکارون نے نیپال کی سرحد پر واقع شہر بہرائج میں پیر کے روز اس وقت گرفتار کر لیاتھا جب وہ  ہندوستانی چوکیوں اور ديگر مقامات کی تصویریں لے رہے تھے۔مقامی پولیس حکام کے مطابق انہیں جاسوسی کے شبہے میں گرفتار کیا گیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے ۔ پولیس کے مطابق یہ تینوں چین کی ایک سرکردہ ٹیلی مواصلات کمپنی ہو ویئی کے ملازم ہیں۔ تینوں چینی شہریوں کا تعق چین کے دارالحکوت بیجنگ سے بتایا جاتا ہے اور ان میں ایک لڑکی بھی شامل ہے ۔ چین کی حکومت نے ہندوستان میں اپنے شہریون کی گرفتاری پر تشویش ظاہر کی ہے۔

News ID 1236944

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha