مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر داخلہ قاسم الاعرجی حضرت امام رضا علیہ السلام کے حرم مبارک کی زیارت کے لئے مشہد مقدس پہنچ گئے ہیں۔ عراقی وزیر داخلہ کا مشہد مقدس پہنچنے پر صوبہ خراسان رضوی کے گورنر نے استقبال کیا۔ اطلاعات کے مطابق عراقی وزير داخلہ نے تہران میں ایرانی وزير داخلہ اور ديگر اعلی حکام کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا جس کے بعد وہ حضرت امام رضا علیہ السلام کی زیارت کے لئے مشہد مقدس پہنچ گئے ہیں۔

عراق کے وزیر داخلہ حضرت امام رضا علیہ السلام کے حرم مبارک کی زیارت کے لئے مشہد مقدس پہنچ گئے ہیں۔
News ID 1874570
آپ کا تبصرہ