مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی سپریم کورٹ نے پورے ملک سے گائے کو ذبح کرنے اور گائے فروخت پر عائد پابند ی ختم کردی۔ عدالت کا کہنا تھا کہ گائے کے گوشت پر پابندی سے ملکی معیشت کوزبردست نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ہندوستان میں گائے کو ذبح کرنے پر پابندی کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے چیف جسٹس جگدیش سنگھ کہڑ نے اس پابندی کو ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ایسی پابندیوں سے انسانوں کے ذریعہ معاش پر برا اثر پڑتاہے۔جبکہ انہوں نے اپنے فیصلے میں تحریر کیا کہ حکومتی اقدام کے تحت اس قانون سے ملک میں گوشت اور چمڑے کی صنعت سے وابستہ لوگوں کاروزگا ر بھی متاثر ہو گا۔ واضح رہے کہ تامل ناڈو کی ہائی کورٹ بھی اس سےپہلے حکومتی اقدام معطل کرنے کاحکم جاری کر چکی تھی، جسے سپریم کورٹ نے برقرار رکھتے ہوئے پورے ملک میں لاگو کر دیا ہے۔
ہندوستان کی سپریم کورٹ نے پورے ملک سے گائے کو ذبح کرنے اور گائے فروخت پر عائد پابند ی ختم کردی۔ عدالت کا کہنا تھا کہ گائے کے گوشت پر پابندی سے ملکی معیشت کوزبردست نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔
News ID 1873807
آپ کا تبصرہ