مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان نے ایک بار پھر جسٹس دلویر بھنڈاری کو عالمی عدالت انصاف کے جج کے طور پر نامزد کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اگر جسٹس بھنڈاری منتخب ہوگئے تو وہ اگلے 9 سال تک عالمی عدالت انصاف میں ہندوستان کی نمائندگی کریں گے۔
ہندوستانی جج جسٹس دلویر بھنڈاری پہلی دفعہ اپریل 2012 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اور سلامتی کونسل میں ہونے والی ووٹنگ کے نتیجے میں عالمی عدالت انصاف کے جج منتخب ہوئے تھے۔ وہ فروری 2018 تک عالمی عدالت انصاف میں بطور جج اپنے فرائض سر انجام دیں گے جس کے بعد دوبارہ ووٹنگ ہوگی۔ رواں سال نومبر میں ہونے والی ووٹنگ میں اگر جسٹس بھنڈاری کامیاب ہوگئے تو وہ مزید 9 سالوں کیلئے عالمی عدالت انصاف کے جج منتخب ہو جائیں گے۔
![جسٹس دلویر بھنڈاری ایک بار پھر عالمی عدالت انصاف کے جج کے طور پر نامزد جسٹس دلویر بھنڈاری ایک بار پھر عالمی عدالت انصاف کے جج کے طور پر نامزد](https://media.mehrnews.com/d/2017/06/21/3/2493137.jpg)
ہندوستان نے ایک بار پھر جسٹس دلویر بھنڈاری کو عالمی عدالت انصاف کے جج کے طور پر نامزد کردیا ہے۔
News ID 1873348
آپ کا تبصرہ